وزیر خزانہ نے لگژری آئٹمز کی درآمد پر پابندی ہٹانے کی وجہ بتا دی

Miftah Ismail

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ بین الاقوامی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لیے لگژری آئٹمز کی درآمد پر پابندی ہٹانے کافیصلہ کیا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بندرگاہوں پر پھنسے ہوئے سامان پر تخمینہ شدہ قیمت کا 100 فیصد تک جرمانہ ہوگا اور وہاں  پھنسے سامان کو جرمانے کے سرچارج کی ادائیگی پر نکالاجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ٹیرف پالیسی بورڈ جلد ہی نئے ریگولیٹری ڈیوٹی نرخوں کے ساتھ آئے گا،اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ محدود زرمبادلہ ضروری اشیاء پر خرچ کیا جائے۔

لگژری اشیا پر پابندی ہٹانے کا اعلان، 26 ارب روپے کے مزید ٹیکس لگا رہے ہیں، مفتاح اسماعیل

ان کا کہنا تھا کہ یقینی بنائیں گے کہ وہ اشیا نہ منگوائیں جن پر ہم نے پابندی عائد کر رکھی ہے، ہمیں اپنے وسائل کے اندر رہنا چاہیے ۔


متعلقہ خبریں