کراچی میں بارش کا امکان، سندھ حکومت کا کل تمام تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان


کراچی میں کل بارش کے امکان پر سندھ حکومت نے تمام تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کر دیا۔

وزیرتعلیم سندھ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے محکمہ تعلیم کو چھٹی دینے کی ہدایت دی ہے۔

دوسری جانب کراچی میں  حالیہ بارشوں کے پیش نظر کل ہونے والے انٹر میڈیٹ امتحانات بھی ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔

کراچی بارش سے جل تھل ہوگیا: گیارہ انسانی جانیں لقمہ اجل بن گئیں

ترجمان کے مطابق اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت انٹرمیڈیٹ آرٹس ریگولر، آرٹس پرائیویٹ اور خصوصی امیدواروں کے پرچے اور سائنس گروپ کے عملی امتحانات (پریکٹیکل) ملتوی کردیئے گئے ہیں،

انہوں نے کہا کہ تمام ملتوی شدہ پرچے اب بروز جمعرات 25 اگست کو انہی امتحانی مراکز پر پہلے سے دیئے گئے شیڈول اور وقت پر لیے جائیں گے۔

ترجمان کے مطابق عملی امتحانات (پریکٹیکل) ری شیڈول کرنے کیلئے کالجوں کو ہدایت کردی گئی ہے۔

ملتوی شدہ پرچوں میں آرٹس ریگولر و پرائیویٹ کے اردو ایڈوانس پرچہ دوم، عربی پرچہ دوم، فارسی پرچہ دوم، سندھی (اختیاری) پرچہ دوم، انگلش (اختیاری) پرچہ دوم، میتھمیٹکس پرچہ دوم اور خصوصی امیدواروں کا کمپیوٹر سائنس پرچہ اول شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں