شہباز گل کی گرفتاری غیر قانونی ہے،فوج کیخلاف بات کرنے والوں کی مذمت کرتے ہیں، اسد قیصر

مشترکہ اجلاس دوبارہ بلایا جائیگا، اپوزیشن سے رابطہ کرونگا: اسد قیصر

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ شہباز گل کی گرفتاری غیر قانونی ہے۔فوج کیخلاف جو بھی بات کرے اس کی مذمت کرتے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ  فوج کےخلاف  مسلم لیگ ن، مولانا فضل الرحمان نے جو لہجہ استعمال کیا ان کے خلاف بھی پرچے ہونے چاہیے، قانون سے کوئی بھی بالا تر نہیں، فوج کے خلاف جو بھی بات کرے ان کی مذمت کرتے ہیں۔

انہوں  نے کہا کہ شہباز گل کی گرفتاری غیر قانونی ہے، ان کے خلاف ثبوت ہے توعدالت میں پیش کیا جائے،عدالت میں اس کا فیصلہ ہو۔

 یہ بھی  پڑھیں:پاکستان کی بڑی سیاسی جماعت اورفوج کےدرمیان خلیج پیداکرنےکی کوشش کی جارہی ہے،اسد عمر

سابق اسپیکر قومی اسمبلی ممنوعہ  فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے کی جانب سے طلبی کے نوٹس کو پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے پہنچے تو میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ  ضمانت قبل از گرفتاری نہیں کرانے آیا، یہ اکاونٹ ہم نے صرف سہولت کے لئے کھولا تھا یہ غیر قانونی نہیں ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ملازمین کی تنخواہوں اور دفتر کے اخراجات کے لئے کھولا تھا۔ اکاؤنٹ سے رقم جمع اور نکالنے کے تمام امور بذریعہ چیک ہوئے ہیں، اکاؤنٹ سے 6 سال میں صرف 21 لاکھ روپےکی ٹرانزیکشن ہوئی۔عمران خان انشااللہ پھر وزیر اعظم بنیں گے۔


متعلقہ خبریں