ایشیا کپ 2022 سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا


ایشیا کپ 2022 سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا لگا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جسپریت بھمرا انجری کے باعث ایشیاکپ نہیں کھیل سکیں گے۔ بھارتی بولر کمر کی تکلیف کے باعث اہم ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔

یاد رہے کہ ایشیا کپ 27 اگست سے نیوٹرل وینیو یو اے ای میں منعقد ہوگا، علاقائی ایونٹ میں خطے کے 5 ٹیسٹ ممالک بنگلہ دیش، بھارت، پاکستان، سری لنکا اور افغانستان شریک ہیں۔

چند ایسوسی ایٹ ممالک کوالیفائرز سے مین ڈرا میں جگہ بناپائیں گے۔

ایونٹ کا افتتاحی میچ 27 اگست کو گروپ ” بی ” میں سری لنکا اور افغانستان کے درمیان ہوگا، پاک، بھارت مقابلہ 28 اگست کو شیڈول ہے، ابتدائی دونوں میچز دبئی میں ہوں گے، بنگلہ دیش کا ایونٹ میں سفر 30 اگست کو شارجہ میں افغانستان کیخلاف میچ سے شروع ہوگا۔


متعلقہ خبریں