امریکہ میں منکی پاکس کیسز میں اضافہ، ہیلتھ ایمرجنسی نافذ


واشنگٹن: امریکہ میں منکی پاکس کیسز میں اضافے کے باعث ہیلتھ ایمرجنسی کا اعلان کر دیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکہ میں ہیلتھ ایمرجنسی کے فیصلے سے وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد ملے گی جبکہ ہیلتھ ایمرجنسی کے فیصلے سے ویکسین اور علاج کی تقسیم میں تیزی آئے گی۔

امریکہ میں منکی پاکس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے زائد ہو گئی اور صرف نیویارک میں منکی پاکس کے ایک چوتھائی کیسز سامنے آئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حیران ہوں میں اور ایمن الظواہری ایک ہی مکان کو اپنا گھر کہتے رہے، ڈین اسموک

رواں سال دنیا بھر میں منکی پاکس کے 26 ہزار سے زیادہ کیسز ریکارڈ کیے گئے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں پھیلتی منکی پاکس کی وبا کو روکنا چیلنج بن گیا ہے اور منکی پاکس کے پھیلاؤ کو اب مشکل ہو گیا ہے۔


متعلقہ خبریں