رانا ثنا اللہ پر مقدمہ میں نے نہیں اے این ایف نے بنایا، شہریار آفریدی

شہریار آفریدی سے وفاقی وزیر مملکت کا عہدہ واپس لے لیا گیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ رانا ثنا اللہ پر مقدمہ میں نے نہیں اے این ایف نے بنایا تھا۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ رانا ثنااللہ کا فیصلہ عدالت نے کرنا ہے، پی ٹی آئی کیلئے فرنٹ پیج پر ہوں۔

رانا ثنااللہ کیساتھ زیادتی ہوئی ان پر کیس نہیں بننا چاہئے تھا، فواد چودھری

یاد رہے کہ چند روز پہلے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چودھری نے رانا ثنااللہ کے خلاف کیس کو غلط قرار دیا تھا۔

نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ رانا ثنااللہ کے ساتھ زیادتی ہوئی ان پر کیس نہیں بننا چاہئے تھا۔

انہوں نے کہا کہ رانا ثنااللہ کے اوپر کیس تحریک انصاف نے نہیں بنایا بلکہ کسی اور نے بنایا جس کے بارے میں وہ جانتے ہیں، شہریار آفریدی نے جو کیا وہ غلط تھا۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ میں نے کابینہ اجلاس میں اس کیس سے متعلق سوال پوچھا تو متعلقہ افسر اٹھ کر چلا گیا۔

جمہوری معاشرے میں سیاست کو سزا یافتہ مجرموں کا اکھاڑا بنانے کی اجازت نہیں دی جاتی، فواد چودھری


متعلقہ خبریں