ہیلتھ کارڈ پروگرام کو آگے بڑھانے اور اسپتالوں کی ایمرجنسی وارڈز کو اپ گریڈ کرنے کی منظوری


وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے ہیلتھ کارڈ پروگرام کو مزید بہتر طریقے سے آگے بڑھانے اور صوبے کے تمام اسپتالوں کی ایمرجنسی وارڈز کو اپ گریڈ کرنے کی منظوری دے دی۔

وزیراعلی پنجاب کی زیر صدارت 3 گھنٹے طویل اجلاس میں صوبے کے عوام کو صحت کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کے لئے بڑے اقدامات اٹھائے گئے۔

اجلاس میں وزیر آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو اپ گریڈ کرنے کی منظوری دیدی گئی جب کہ ایمرجنسی وارڈز میں مریضوں کو تمام ادویات مفت دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مریض کا حق ہے کہ اسے ایمرجنسی میں مفت ادویات ملیں۔

انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں وزیرآباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں بستروں کی تعداد 100سے بڑھا کر200کی جائے گی جب کہ دوسرے مرحلے میں اس کی تعداد چار سو تک کر دی جائے گی۔

پنجاب میں صحت کارڈ، پناہ گاہیں اور دیگر فلاحی کاموں کی بحالی کی ہدایات

انہوں نے ہدایت کی کہ وزیرآباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی خالی اراضی پر ڈاکٹروں او رپیرا میڈیکل سٹاف کی رہائش گاہیں بنائی جائیں۔

چودھری پرویز الہیٰ نے کہا کہ اینتھیزیالوجسٹ کی کمی کو پورا کرنے کے لئے انہیں خصوصی الاؤنس دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کوصحت کی بہترین سہولتوں کی فراہمی کیلئے فائل کسی جگہ نہیں رکنی چاہیے، اینستھیزیالوجسٹ کی کمی کو پورا کرنے کے لئے انہیں خصوصی الاؤنس دیں گے۔


متعلقہ خبریں