عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کی ملاقات


چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے پنجاب کے نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے ملاقات کی ہے ۔

بنی گالہ میں ہونے والی ملاقات میں  چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے چودھری پرویزالٰہی کو وزارتِ اعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی جبکہ چودھری پرویزالٰہی نے عمران خان کے اعتماد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان اسمبلی توڑنے کا کہیں تو ایک منٹ بھی نہیں لگاوں گا،پرویز الہٰی

ملاقات میں ملک کی  موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو  کی گئی، اس موقع پر شہباز گل بھی موجود تھے۔

خیال رہے کہ گزشتہ رات پرویز الٰہی نے وزارت اعلیٰ کا حلف اٹھایا تھا۔

 


متعلقہ خبریں