کراچی میں آج سب سے زیادہ اڑتیس ملی میٹر بارش قائد آباد میں ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پی اے ایف فیصل بیس پر گیارہ اعشاریہ پانچ اور اولڈ ایئر پورٹ ایریا میں سات اعشاریہ آٹھ ملی میٹر بارش ہوئی۔
جناح ٹرمینل پر چھ اعشاریہ آٹھ، کورنگی میں چھ اعشاریہ دو،کراچی یونیورسٹی اور محکمہ موسمیات میں چھ اعشاریہ دو ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
ڈی ایچ اے فیز ٹو میں پانچ اعشاریہ چار ،گڈاپ ٹائون میں دو اعشاریہ چھ اور گلشن معمار میں ایک اعشاریہ دو ملی میٹر بارش ہوئی۔ شہر میں آج سب سے کم بارش گلشن حدید میں ایک ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔