قومی اثاثے کسی بھی صورت فروخت کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، عمران خان

عمران خان کی گرفتاری کے آرڈر جاری کر دیے گئے، مرادسعید کا دعویٰ

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ قومی اثاثے کسی بھی صورت فروخت کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ یہ لوگ پچھلے 30 سالوں سے پاکستان کو لوٹ رہے ہیں اور یہ لوگ موجودہ معاشی بدحالی کے ذمہ دار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قومی اثاثے کسی بھی صورت فروخت کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ قوم ان پر کبھی اعتماد نہیں کرے گی۔

عمران خان نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کو امریکی سازش کے ذریعے اقتدار میں کیسے لایا جا سکتا ہے، جس کی قیادت کرائم منسٹر کر رہے ہیں، جس کے خاندان کے ساتھ ساتھ زرداری کی کرپشن پر کتابیں موجود ہیں۔


متعلقہ خبریں