شکاگو: پاکستانی نژاد پروفیشنل فوٹو گرافر اور ٹک ٹاکر ثانیہ خان کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا ہے۔ 29 سالہ ثانیہ خان کو ان کے اپارٹمنٹ واقع شکاگو، امریکہ میں گولیاں ماری گئیں۔
جاپان کے سابق وزیراعظم شنزوابے قتل
ہم نیوز نے مؤقر امریکی نشریاتی ادارے سی بی ایس شکاگو کے حوالے سے بتایا ہے کہ پاکستانی نژاد پروفیشنل فوٹو گرافر اور کونٹینٹ ڈویلپرثانیہ کو قتل ان کے سابق خاوند نے کیا ہے۔
شکاگو پولیس کے مطابق ثانیہ خان پر فائرنگ اس وقت کی گئی جب وہ اپنے اپارٹمنٹ میں موجود تھیں۔ انہوں نے فائرنگ سے قبل سوشل میڈیا پر اپنی طلاق کی تفصیلات بھی شیئر کی تھیں۔
شکاگو ٹریبیون کے مطابق علاقہ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کی اطلاع ملنے پر جب پولیس جائے وقوع پرپہنچی تو ثانیہ خان کی نعش اسے مردہ حالت میں دروازے پر ملی۔ پولیس کے مطابق ثانیہ خان کو سر کے پچھلے حصے میں گولی ماری گئی تھی۔
لارنس بشنوئی نے سدھو موسے والا کے قتل کا اعتراف کرلیا
پولیس کے مطابق اپارٹمنٹ کے بیڈ روم میں اسے ثانیہ خان کے سابق خاوند راحیل احمد بیہوشی کی حالت میں ملے، ان کے سر پرزخم کا نشان تھا۔
امریکی میڈیا کے مطابق راحیل احمد کو فوری طور پر پولیس نے زخمی حالت میں نارتھ ویسٹرن اسپتال منتقل کیا لیکن ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔
یونیورسٹی سے نکالنے اور دوبارہ داخلہ نہ دینے پر 2 پروفیسرز قتل
میڈیا رپورٹس کے مطابق ثانیہ خان کے سابق خاوند راحیل احمد پر پولیس کو شبہ ہے کہ انہوں نے ہی اپنی سابقہ اہلیہ کو قتل کیا کیونکہ طلاق کے بعد وہ مایوسی کا شکار تھے اور ان کی ذہنی حالت بھی ٹھیک نہیں تھی۔