کل شرقپوری کو پیمنٹ دیدی؟ شیخ رشید کا مبینہ لیک آڈیو میں گل زمان سے استفسار


اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی ن لیگ کے مستعفی رکن پنجاب اسمبلی میاں جلیل احمد شرقپوری سے متعلق سوشل میڈیا پر لیک ہونے والی میبنہ آڈیو میں سابق وزیر داخلہ گفتگو کرتے ہوئے دریافت کرتے ہیں کہ پھر کل شرقپوری کو بھی پیمنٹ دے دی؟

شیخ رشید قرآن پر ہاتھ رکھ کر کہے مذاق کیا تھا، وہ عمران کا دشمن ہے، جلیل شرقپوری

ہم نیوز کے مطابق شیخ رشید احمد کی مبینہ طور پر لیک ہونے والی آڈیو میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے جب جلیل شرقپوری کو پیمنٹ دینے کی بات کی تو چودھری گل زمان نامی شخص انہیں روکتے ہوئے کہتے ہیں کہ یہ ٹیلی فون ہے خدا کے بندے۔ اس کے بعد کہا کہ صورتحال دیکھنا بیڑہ پار ہوگا، انشا اللہ۔

شیخ رشید نے اس کے جواب میں کہا کہ میں نے آپ کی وجہ سے بیپر دیا ہے کہ دیکھیں پھر کیا ہوتا ہے؟

چودھری گل زمان نامی شخص نے اس کے جواب میں کہا کہ آپ نے میری وجہ سے بیپر دیا ، اللہ پردہ رکھنے والا ہے۔

رانا ثنا اللہ نے فون کی آڈیو مختلف ٹکڑے جوڑ کر جاری کی، جلیل شرقپوری دیانتدار ہیں، شیخ رشید

گل زمان کی گفتگو کے جواب میں شیخ رشید نے استفسار کیا کہ ابھی نکلے نہیں آپ؟  اتنا زبردست الیکشن ہے۔

مبینہ آڈیو میں ہونے والی گفتگو کے جواب میں گل زمان نے کہا کہ ابھی نکلتے ہیں پھر آپ کو خبریں دیتے ہیں۔

لیک آڈیو میں مبینہ طور پر شیخ رشید سے بات چیت کرنے والے  چودھری گل زمان نے تصدیق کی ہے کہ مجھے آج صبح شیخ رشید کی کال آئی تھی، شیخ رشید نے پیمنٹ سے متعلق بات کی تو انہیں روک دیا، شیخ رشید کو کہا کہ آپ کس قسم کی بات کر رہے ہیں؟

ن لیگ نے ملک ریاض اور ان کی بیٹی کی اہم ترین مبینہ آڈیو ریلیز کردی

گل زمان کے مطابق  وہ کبھی جلیل شرقپوری سے نہیں ملے، وہ میری شکل بھی نہیں جانتے ہوں گے، معلوم نہیں شیخ رشید کے دماغ میں کیا چل رہا تھا؟ کہ ایسا سوال کیا۔


متعلقہ خبریں