سری لنکا کیخلاف پہلا ٹیسٹ میچ، فواد عالم فائنل الیون سے باہر


سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے قومی ٹیم کی فائنل الیون کا اعلان کر دیا گیا۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ گال اسٹیڈیم میں کل کھیلا جائے گا جس کے لیے قومی ٹیم میں دو بڑی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

سیریز کے پہلے ٹیسٹ کی فائنل الیون میں فواد عالم شامل نہیں ہیں جبکہ یاسر شاہ اور محمد نواز کو حتمی ٹیم میں جگہ دی گئی ہے۔ گرین کیپ کی طرف سے سلمان علی آغا ٹیسٹ ڈیبیو کریں گے۔

کل سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے پہلے دن بابر اعظم کی قیادت میں محمد رضوان، عبد اللّٰہ شفیق، اظہر علی، امام الحق، محمد نواز، حسن علی، نسیم شاہ، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی اور یاسر شاہ میدان میں اتریں گے۔


متعلقہ خبریں