ضمنی انتخابات، 7 حلقوں میں فوج اور رینجرز تعینات


وزارت داخلہ نے ضمنی انتخابات میں پنجاب کے 7حلقوں میں پاک فوج اور رینجرز کی تعیناتی کی ہدایت کر دی۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے 7حلقوں میں سیکیورٹی کی فراہمی کیلئے وزارت داخلہ کو خط لکھا تھا جس کے بعد راولپنڈی، خوشاب، بھکر، فیصل آباد، شیخوپورہ اور جھنگ کے دو حلقوں میں فوج اور رینجرزکو تعینات کرنے کی ہدایات جاری کر دی  گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب : 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات کی تیاریاں، پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا فیصلہ

ذرائع کا کہنا ہے کہ فوج اور رینجرز کی تعیناتی بارے  وزارت داخلہ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔


متعلقہ خبریں