ایک ٹکٹ پر دو مزے، والد بھی ایم این اے اور بیٹا بھی ایم این اے، گیلانی


ملتان: پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعظم سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ایک ٹکٹ پر دو مزے لیے جا رہے ہیں، والد بھی ایم این اے اور بیٹا بھی ایم این اے، عمران خان نے تین ماہ میں صوبہ بنانے کا اعلان کیا تھا لیکن عمل نہیں کیا۔

عمران خان چور اور جھوٹا ہے، شہباز شریف شام کو بڑا ریلیف دینے والے ہیں، مریم نواز

ہم نیوز کے مطابق ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی نے دعویٰ کیا کہ ہماری قومی اسمبلی میں اکثریت ہوتی تو جنوبی پنجاب صوبہ بنا چکے ہوتے، ہم نے سینیٹ میں دو تہائی اکثریت سے بل پاس کروائے۔

انہوں نے کہا کہ ،یوسف رضا گیلانی 17 جولائی کے ضمنی الیکشن میں عوام کو کارکردگی کی بنیاد پر فیصلہ کرنا چاہئے، تاجر برادری کیلئے بین الاقوامی ائیر پورٹ ہونا ضروری تھا، آج تاجروں کا ائیر پورٹ کا مطالبہ پورا ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاجروں کا ملک کی ترقی میں اہم کردار ہے۔

مسٹر ایکس نے مسٹر وائی کو دھاندلی کیلئے ملتان پہنچا دیا ہے، عمران خان

سابق وزیراعظم سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ہم پر یہ الزام ہے کہ ہم نے جنوبی پنجاب صوبہ نہیں بننے دیا جب کہ ہم نے دو تہائی اکثریت سے بل منظور کروایا۔


متعلقہ خبریں