عمران خان دور کی کرپشن سامنے لانے کیلئے کمیشن بنانے کا فیصلہ

عمران خان دور کی کرپشن سامنے لانے کیلئے کمیشن بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ توانائی کے شعبے میں عمران خان دور کی کرپشن سامنے لانے کے لئے کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

عمران خان کا لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے وفاقی وزیر اور ن لیگ کے مرکزی جنرل سیکریٹری احسن اقبال کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چار سال کے دوران توانائی کے شعبے سے متعلق امور کی چھان بین کے لئے کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تشکیل دیا جانے والا کمیشن توانائی کے شعبے میں ہونے والے نقصانات کا جائزہ لے گا، کمیشن کی تمام کارروائی میڈیا اور عوام کے لئے اوپن ہوگی تاکہ حقائق کا پتہ چلے۔

عمران خان کو نکالنے کی غلطی کا احساس ہو گیا، ملکی حالات خوفناک اور خوراک کا بحران دیکھ رہا ہوں، شیخ رشید

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کمیشن توانائی کے شعبے میں ہونے والے نقصانات کے حقائق سامنے لائے گا، اضافی بیرونی قرضے لینے کی وجوہات بھی سامنے لائی جائیں گی۔

پنجاب کیخلاف عمران خان کے جرائم کی فہرست طویل ہے، مریم نواز

ہم نیوز کے مطابق مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کو توانائی کے بد ترین بحران کا سامنا ہے، نومبر/ دسمبر 2021 میں توانائی بحران کی نشاندہی کر دی گئی تھی، لوڈ شیڈنگ سے عوام اور صنعتیں متاثر ہو رہی ہیں۔


متعلقہ خبریں