پارلیمنٹ لاجز سے رہائش خالی کرانے پر پی ٹی آئی ارکان کو سپیکر سے رجوع کا حکم


اسلام آباد ہائیکورٹ نے پارلیمنٹ لاجزسے رہائش خالی کرانے کیخلاف دونوں ایم این ایزکی درخواست نمٹا دیں.

عدالت نے دونوں ممبران اسمبلی کو اسپیکراسمبلی سے رجوع کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ عدالت خود کوپارلیمنٹ کے معاملےمیں مداخلت کرنےسے روک رہی ہے ممبران پارلیمنٹ اسپیکرقومی اسمبلی سے رجوع کریں.

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے پارلیمنٹ لاجزسے رہائش خالی کرانے کیخلاف پی ٹی آئی کے دوایم این ایز کی درخواست پر سماعت کی
وکیل نے بتایاکہ پی ٹی آئی کے دوایم این ایزکودواورتین جون کو سی ڈی اے نے رہائش خالی کرنے کا نوٹس دیا عدالت نے استفسارکیا کہ کیا انہوں نے استعفے دیے ہیں ؟ کیا یہ اجلاس میں شرکت کررہے ؟

وکیل درخواستگزار نے بتایا کہ استعفے نہیں دیے اوراجلاس میں بھی شرکت کررہے ہیں چیف جسٹس نے کہاکہ سی ڈی اے نوٹس کےمطابق تویہ ایک کمرے کا معاملہ ہے؟ وکیل نے بتایاکہ ایم این ایزکے جوڈرائیورآتے ہیں ان کی رہائش ہوتی ہے جو انکا حق ہے.

عدالت نے کہاکہ یہ کورٹ پارلیمنٹ کا احترام کرتی ہے معاملہ اسپیکرقومی اسمبلی کو دیکھنا چاہیے اب ایک کمرے کے لیے یہ عدالت رٹ تو جاری نہیں کر سکتی عدالت نے دونوں درخواستیں نمٹا دیں.


متعلقہ خبریں