پنجاب میں 11 ٹال پلازے ختم کرنے کی منظوری

چکوال سے کراچی جانے والی مسافر بس کو حادثہ: 3 جاں بحق ،22 زخمی

پنجاب کابینہ نے صوبے میں 11 ٹال پلازے ختم کرنے کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں سیالکوٹ بائی پاس پر گوجرانوالہ سیالکوٹ روڈ ٹال پلازہ، وزیر آباد بائی پاس ، سیالکوٹ کشمیر روڈ ٹال پلازہ اور قصور دیپالپور روڈ ٹال پلازہ بھی ختم کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ شیخوپورہ میں مرید کے نارووال روڈ ٹال پلازہ،شیخوپورہ، برج اٹاری پر لاہور، جڑانوالہ، فیصل آباد روڈ ٹال پلازہ ، ننکانہ صاحب میں لاہور، جڑانوالہ روڈ ٹال پلازہ، ساہیوال، عارفوالہ روڈ ٹال پلازہ اور ساہیوال میں ہی ساہیوال پاکپتن روڈ پر ٹال پلازہ بھی ختم کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

اوکاڑہ میں دیپالپور قصور روڈ پر ٹال پلازہ، وہاڑی میں چیچہ وطنی، بوریوالا روڈ پر ٹال پلازہ جب کہ بہاولپور حاصل پور، چشتیاں روڈ پر ٹال پلازہ بھی ختم کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں