عمران خان بتائیں سازش کے کونسے ثبوت ہیں،8سے28مارچ تک کیوں خاموش رہے؟ مریم اورنگزیب


اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عوام کو ریلیف دینے کے لیے حکومت دن رات کام کر رہی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے انتقام کے سوا کچھ نہیں کیا اور ہر وہ خبر جو عمران خان کے اسیکنڈلز کو بے نقاب کرتی ہے اس پر ردعمل دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک طرف کہتے ہیں بیرون ملک سازش ہوئی اور دوسری طرف کہتے ہیں 8 ماہ پہلے پتہ تھا۔ ان سے کہنا چاہوں گی پہلے بیانیہ تو ٹھیک کر لیں۔ عمران خان 8 سے 28 مارچ تک خاموش کیوں رہے؟

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے 6 کروڑ اثاثے بڑھ گئے، 7 کروڑ کا قرض بھی اتار دیا

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کہتے تھے اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں عدم اعتماد کی تحریک لائے، نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت عمران خان نے کی تھی اور 2018 کے منصوبے ان کی نالائقی کی نذر ہو گئے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے چندے کے پیسے سے منی لانڈرنگ کی، عوام کو ریلیف دینے کے لیے حکومت دن رات کام کر رہی ہے اور حکومت اپنے منصوبوں کو پورا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران خان نے جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ کیوں نہیں کیا ؟ عمران خان اگلا بیانیہ بنا رہے تھے اور ان کو علم تھا 4 سال کی کرپشن کے شواہد تھے۔ دوسری نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کی میٹنگ میں کہا گیا ایسا کچھ نہیں ہوا،


متعلقہ خبریں