پشاور: عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی خان نے کہا ہے کہ عمران خان کو سیاستدان تو کیا اداروں کے سربراہان بھی قبول نہیں، ان کی پوری سیاست اپنی ذات کے گرد گھومتی ہے۔
اسٹیبلشمنٹ نے درست فیصلے نہ کیے تو فوج تباہ ہو جائیگی، پاکستان کے تین ٹکڑے ہوں گے، عمران خان
ہم نیوز کے مطابق سینئر سیاستدان اسفند یار ولی خان نے کہا کہ ان کے مطابق عمران خان ہے تو پاکستان ہے، یہ سوچ قابل قبول نہیں، اقتدار کی ہوس نے انہیں حواس باختہ کردیا ہے۔
اسفند یار ولی نے الزام عائد کیا کہ عمران خان ملک کو انارکی کی طرف لے جانے کی کوشش کررہا ہے، عمران خان کے خیال میں پاکستان کے اثاثے تو کیا پورا نظام ہی محفوظ نہیں ہے۔
عمران خان کی 25 جون تک راہداری ضمانت منظور
انہوں ںے کہا کہ جو باتیں عمران خان کررہا ہے، کوئی اور ہوتا تو غداری اور بغاوت کے فتوے لگ چکے ہوتے، سیاست شائستگی کا نام ہے، پی ٹی آئی کے بعد سیاسی مخالفت ذاتی دشمنی میں بدلی ہے۔
اے این پی کے سربراہ اسفند یارولی نے کہا کہ عمران خان اداروں کو سیاست میں مداخلت کی دعوت نہیں دے رہا ہے بلکہ بھیک مانگ رہا ہے۔
ہم نیوز کے مطابق اسفند یارولی نے کہا کہ جمہوری نظام میں ہر ادارے کا آئینی اختیار درج ہے اور اس سے تجاوز اس ملک کے پورے نظام کے لیے مہلک ثابت ہو گا۔