ای کامرس، تعلیم اور انفرا اسٹرکچر کے شعبوں میں ترکی کے تجربات سے استفادہ کریں گے: وزیراعظم


انقرہ: وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ ای کامرس، تعلیم اور انفرا اسٹرکچر کے شعبوں میں ترکی کے تجربات سے استفادہ کریں گے۔

پاک ترک تجارتی حجم 5 بلین ڈالر تک لے کرجائیں گے، وزیراعظم شہبازشریف

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے اس بات کا اعلان اپنے تین روزہ دورہ ترکی میں صدر رجب طیب ایردوان کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

وزیراعظم میاں شہباز شریف نے ترکی آمد پر کیے جانے والے شاندار استقبال پر ترک صدر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ترکی کے ساتھ دیرینہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، پاکستان اور ترکی کے درمیان ثقافتی، مذہبی اور تاریخی تعلقات ہیں۔

انہوں ںے کہا کہ ترک صدر سے مذاکرات و ملاقات انتہائی مثبت رہی، دفاعی شعبوں میں دونوں ممالک کا تعاون قابل ستائش ہے، دونوں ممالک کی اعلیٰ قیادت کے درمیان آئندہ ملاقات ستمبر میں اسلام آباد میں ہوگی، مختلف شعبوں میں ترک سرمایہ کاروں نے دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان اور ترکی ثقافت، مذہب اور بہترین تعلقات میں جڑے ہوئے ہیں، شہباز شریف

وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے عوام مسئلہ کشمیر پرترکی کے واضح موقف پر مشکور ہیں،رواں سال دونوں برادر ممالک سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ منا رہے ہیں، مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو بلندیوں پر لے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے اور خطے میں امن کیلئے کام کرتا رہے گا، بھارت نے مقبوضہ وادی کی جغرافیائی حیثیت تبدیل کرنے کی کوشش کی، پاکستان حق خودارادیت کے حصول تک کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

بلاول بھٹو کی ترک ہم منصب سے ایک ماہ میں دوسری ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

ہم نیوز کے مطابق مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان پرامن اور مستحکم افغانستان کا خواہاں ہے، افغانستان کوانسانی بحران سے بچانے کیلئے پاکستان نے متعدد اقدامات کیے ہیں۔


متعلقہ خبریں