وزیراعظم 31 مئی سے 2 جون تک ترکی کا دورہ کریں گے


وزیراعظم شہباز شریف 31 مئی سے 2 جون تک برادر ملک ترکی کا دورہ کریں گے۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ٹوئٹ کی کہ ترکی کا  دورہ پاکستان کے روایتی با اعتماد دوستوں اور برادر ممالک سے دوطرفہ تعلقات کی تجدید کے سلسلے کی کڑی ہے.

یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ کے علاوہ سرمایہ کاری، تجارت، صحت، تعلیم،ثقافت اور باہمی مفاد کے دیگر شعبہ جات میں تعاون کے حوالے سے بھی نہایت اہم ہے۔ پاک ترکی بزنس کونسل کا اجلاس، ترک سرمایہ کاروں اور تاجروں سے ملاقاتیں ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے بجٹ میں کٹوتی نہ کرنے کی ہدایت

وزیراعظم دورے کے دوران مصطفیٰ کمال اتاترک کے مزار پر حاضری دیں گے، عزت مآب صدر رجب طیب اردوان کے ہمراہ وزیراعظم ترکی اور پاکستان کے سفارتی تعلقات کے قیام کے 75 سال مکمل ہونے کے موقع پر یادگاری نشان جاری کریں گے۔ صدر اردوان وزیراعظم کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے۔


متعلقہ خبریں