عمران خان مذاکرات کیلئے تیار ہیں، الیکشن کی تاریخ کے اعلان تک ڈیڈ لاک برقرار رہے گا: شیخ رشید


اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ الیکشن کی تاریخ کے اعلان تک ڈیڈ لاک برقرار رہے گا۔

موٹر سائیکل اور رکشہ والوں کیلئے ریلیف پیکج، مدت پوری کریں گے، اتحادی حکومت کا فیصلہ

ہم نیوز کے پروگرام ’پاکستان کا سوال‘ میں میزبان کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ لوگ جذباتی تھے، بعض لوگ ابھی بھی وہاں بیٹھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کے دوران پانچ افراد شہید ہوئے ہیں، سابق وزیراعظم عمران خان اپنی جگہ پر ڈٹے ہوئے ہیں۔

کسی سے ڈیل نہیں ہوئی، اسلام آباد بیٹھ جاتا تو خون خرابہ ہوتا، عمران خان

ہم نیوز کے پروگرام میں پوچھے جانے والے ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان مذاکرات کے لیے تیار ہیں لیکن مذاکرات کے لیے انہوں ںے انتخابات کی تاریخ کی شرط رکھی ہے۔


متعلقہ خبریں