عمران خان 6 لاکھ لوگ اسلام آباد لے آئیں، الیکشن کی تاریخ دے دیں گے، راناثنااللہ

تحریک انصاف دھرنے کو مکمل ٹریٹمنٹ فراہم کریں گے، تیاری رکھیں، آنے والے بنیں، وزیر داخلہ

وزیرداخلہ راناثنااللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان 6 لاکھ لوگ بھی اسلام آباد لےآئیں توالیکشن تاریخ دے دیں گے، عمران خان 30 لاکھ تو کیا 6 لاکھ افراد بھی نہیں لاسکتے۔

ہم نیوزسے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پھریہ طے ہوجائے گا جو 6 لاکھ افراد اسلام آباد لےآئے، اسے الیکشن کی تاریخ دے دیں، عمران خان 6 دن میں تیاری کریں اور 6 لاکھ لوگ لیکرآئیں، عمران خان یقین دہانی کر ائیں کہ وہ خیبرپختونخوا حکومت کےسہارا کےبغیر لوگ لائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنی مرضی کی عدالت، حکومت اور ہر فیصلہ کرانا چاہتے ہیں، عمران خان ہمیں بلیک کررہے ہیں، ہر بات پر ڈیڈ لائن اور دھمکی دیتے ہیں، مظاہرین کو مصروف عمل رکھنے کے لیے ہم نے اقدامات کیے تھے۔


متعلقہ خبریں