صرف 2 ہزار روپے لگائیں، مہینہ بھر مفت سفر کریں


یورپی ملک جرمنی نے سیاحوں اور اپنے شہریوں کی آمدو رفت میں آسانی لانے کے لیے ایک خاص ٹکٹ لانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

یہ ٹکٹ 9.5 ڈالر یعنی پاکستانی 2 ہزار روپے کا ہوگا، اور اس خصوصی بات یہ ہے کہ اس سے آپ پوا مہنیہ مفت سفر کرنے کے اہل ہوں گے۔ آپ اس ایک ٹکٹ میں پورا مہینہ کہیں بھی سفر کر سکتے ہیں۔

ایک طرف جرمنی میں اشیائے ضرورتوں کی قیمتوں اور پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ ہو رہا ہے، تو دوسری طرف جرمنی نے ملک میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے نیا پراجیکٹ متعارف کرایا ہے، تاکہ موسم گرما میں سفر کی سہولیات کو بہتر بنایا جا سکے۔

سی این این کی رپورٹ کے مطابق  یکم جون سے  یہ ٹکٹ فروخت کیا جائے گا، جس کے تحت لوگ پورے ماہ سفر کی سہولیات حاصل کرسکیں گے، تاہم اس ٹکٹ سے جرمنی کے ہی تمام شہر گھومے جا سکیں گے، اس سے باہر اس ٹکٹ کا استعمال نہیں کیا سکے گا۔

جرمنی حکومت نے اس پراجیکٹ کے لیے 2 ارب 60 کروڑ ڈالر کی  سبسڈی دی ہے یعنی مجموعی طور پر 30 ڈالر کے ٹکٹ فروخت ہوں گے، یہ پراجیکٹ تین ماہ یعنی جون، جولائی اور اگست تک جاری رہے گا۔


متعلقہ خبریں