نہاری، پائے ،اور سالن، چپاتی کھاکر باکسنگ میں کیریئر بنانا ممکن نہیں، پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے ایشیا میں باکسنگ کا رجحان نہ ہونے کی وجہ بتا دی۔
عامر خان کا کہنا تھا کہ ایشیائی کھانوں کے باعث ایشین کھلاڑی بین الاقوامی سطح پر نام نہیں کما سکتے۔ چیمپئن بننے کے لیے یہ صحیح نہیں ہے، سابق عالمی چیمپئن کا کہنا ہے کہ ایشین سے زیادہ انگلش فائٹرز زیادہ مضبوط ہیں کیونکہ ان کی خوراک بہتر ہے۔
اگر آپ ہمیں انگریز کھلاڑیوں کے خلاف کھڑا کرتے ہیں تو ان کی خوراک بہت بہتر ہے، اور ہم سے زیادہ مضبوط ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے کھلاڑی بننے کے لیے اپنے جینے کا طریقہ بدالا، خوش قسمتی سے، میں نے یہ کام جلدی عمر میں شروع کیا۔
عامر خان نے بتایا کہ لوگ اکثر کہتے ہیں کہ ہم مسلمان ہیں ایشیائی ہیں، باکسنگ میں کامیاب نہیں ہو سکتے کیونکہ ہمیں منتخب ہی نہیں کیا جائے گا، لیکن وہ میری مثال لے سکتے ہیں، کہ میں اپنی محنت سے اس فیلڈ میں اپنا نام بنایا۔
یہ بھی پڑھیں: باکسر عامر خان نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا
واضح رہے 13 مئی کو دو دفعہ کے عالمی چیمپئن اور موجودہ ڈبلیو بی اے سپر ویلٹر ویٹ چیمپئن عامر خان نے باکسنگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا تھا۔
باکسر عامر خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنے 27 سالہ باکسنگ کیرئیر پر فخر ہے۔
باکسر عامر خان نے اپنے کیرئیر میں 34 فائٹس جیتیں اور 6 میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
عامر خان 8 دسمبر 1986 کو برطانیہ میں پیدا ہوئے جبکہ وہ برطانوی پاکستانی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان کے خاندان کا تعلق راولپنڈی کے علاقے کہوٹہ سے ہے۔