پوری نام نہاد حکومت لندن میں بیٹھی ہے، فواد چودھری


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات  فواد چودھری نے کہا ہے کہ پوری نام نہاد حکومت لندن میں  بیٹھی ہے۔

سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر لکھا کہ پوری نام نہاد حکومت لندن میں بیٹھی ہے اور  یہاں روپیہ 193 روپے فی ڈالر پر چلا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: غلام، جھوٹے اور کرپٹ مافیا کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے، عمران خان

انہوں نے کہا کہ ملک میں کوئی حکومت نہیں اور پنجاب میں پانی میسر نہیں خریف کی فصلیں تباہ ہو رہی ہیں۔ یہ مذاق بند کریں، عبوری حکومت بنائیں اور انتخابات کرائیں۔


متعلقہ خبریں