اسلام آباد: نیشنل الیکٹرانک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمتوں میں 57 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی ہے۔
موسم گرما میں لوڈ شیڈنگ محدود کرنے کیلئے 100 ارب اضافی درکار ہیں: وزیر توانائی
ہم نیوز کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک کے علاوہ ملک بھر کے بجلی صارفین پر ہو گا۔
نیپرا کے مطابق اضافہ مالی سال 2021-22 کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے جب کہ صارفین سے بجلی چوری اور لائن لاسز کے چارجز بھی وصول کئے جائیں گے۔
نیپرا کے فیصلے سے صارفین پر 3 ماہ میں 14 ارب 33 کروڑروپے کا اضافی بوجھ پڑے گا، بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم جون سے ہوگا۔
نیپرا نے بجلی 2 روپے 86 پیسے مہنگی کر دی
ہم نیوز کے مطابق نیپرا نے نوٹیفکیشن کے اجرا کے لیے فیصلہ وفاقی حکومت کوبھجوا دیا ہے۔