اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے ایک سے زائد پاسپورٹ منسوخ کرنے اور فواد اسد اللہ خان کو ڈی جی آئی بی مقرر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
موسم گرما میں لوڈ شیڈنگ محدود کرنے کیلئے 100 ارب اضافی درکار ہیں: وزیر توانائی
ہم نیوز کے مطابق یہ بات وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ کے دوران بتائی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر خان بھی موجود تھے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ عوام کو ریلیف دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے اور عید کے دن یو اے ای کی معاشی ٹیم نے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ آج کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے جب کہ وزیراعظم میاں شہبا زشریف نے کابینہ کو دورہ سعودی عرب کے حوالے سے آگاہ کیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے بتایا کہ لوڈشیڈنگ اور ٹرانسمیشن کے حوالے سے کابینہ کو بریف کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے چینی کی برآمدات پر مکمل پابندی عائد کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام اتحادی جماعتوں سے پنجاب کی صورتحال پر مشاورت کی ہے۔
ہم نیوز کے مطابق میڈیا بریفنگ کے دوران وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بتایا کہ وفاقی کابینہ نے گورنر پنجاب کو ہٹانے کے فیصلے کی توثیق کی۔
وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ صدر اور گورنر پنجاب نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا، آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے مشاورت کا عمل جاری ہے۔
اگر صدر کو کوئی کام نہیں کرنا تو گھر چلے جائیں، ایاز صادق
ہم نیوز کے مطابق میڈیا بریفنگ میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے واضح طور پر خبردار کرتے ہوئے کہا کہ
کوئی آئینی عہدیدار آئینی حدود سے تجاوز نہ کرے۔