مہنگی گندم خریدنے کی وجہ سے فلورملز نے آٹے کی قیمت میں اضافہ کیا،عاصم رضا

Flour rates

چیئرمین پاکستان فلور ملز ایسوی ایشن عاصم رضا نے کہا ہے کہ حکومت نے سرکاری گندم کا کوٹا بند کر دیا ہے۔ اوپن مارکیٹ سے گندم 22 سو سے زائد قیمت پرخریداری کر رہے ہیں،  مہنگی گندم خریدنے کی وجہ سے فلورملز نے آٹے کی قیمت میں اضافہ کیا ہے.

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جب تک حکومت کوٹہ پر گندم کی سپلائی بحال نہیں کرتی عوام کو سفر کرنا پڑے گا مارکیٹ میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 1300 روپے میں فروخت کر رہےہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نئی گندم لاہور میں 2300 روپے من مل رہی ہے،  گندم کی قیمت بڑھنے سے آٹے کی قیمت بڑھانا پڑی ، گزشتہ سال گندم کی امدادی قیمت 1800 روپے فی من تھی۔

آٹے کی قیمت میں اضافہ ہو گیا: روٹی کے نرخ بڑھنے کا امکان

مزید کہا کہ حکومت جب چار سو روپیہ فی من گندم میں اضافہ کرے گی تو آٹا مہنگا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں گندم سستی ملتی اس لئے 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 1250 روپے ہے،  سابق دور میں حکومت گندم کی امدادی قیمت 1800 روپے تھی، تو تھیلا 1100 روپے کا تھا۔


متعلقہ خبریں