امجد سلیمی نے آئی جی موٹر وے پولیس کا چارج سنبھال لیا


اسلام آباد: موٹروے پولیس کے نئے انسپکٹر جنرل (آئی جی) امجد جاوید سلیمی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔

ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق چینج آف کمانڈ کے لیے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈاکٹر سید کلیم امام نے انسپکٹرجنرل موٹر وے  پولیس کا چارج امجد جاوید سلیمی کے حوالے کیا۔

امجد جاوید سلیمی موٹروے پولیس کے 15ویں آئی جی ہیں۔

اس سے قبل امجد جاوید سیلمی ایڈیشنل آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس تعینات تھے جبکہ چند روز قبل وفاقی حکومت نے انہیں 21 سے  22 ویں گریڈ میں ترقی دے کرآئی جی موٹر وے پولیس تعینات کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔


متعلقہ خبریں