پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کیجانب سے، پاسپورٹ واپسی درخواست واپس لے لی گئی ہے۔
مریم نوازشریف کے وکیل کا کہنا تھا کہ کل کی ٹکٹ تھی، اتنی جلدی پٹیشن پر فیصلہ ممکن نہیں تھا، موکل کی ہدایت ہر درخواست واپس لے لی ہے۔ مریم نواز نے عمرہ کرنے اور پھر لندن جانے کے لیے پاسپورٹ واپسی کی درخواست کی تھی۔
یاد رہے گزشتہ روز مریم نواز کی پاسپورٹ کی درخواست پر تین مرتبہ بینچ تحلیل ہوا تھا، پہلے جسٹس شہباز رضوی پر مشتمل بینچ نے سماعت سے معذرت کی تھی۔دوسری بار جسٹس فاروق حیدر اور تیسری بار جسٹس اسجد جاوید گھرال نے معذرت کی۔
یہ بھی پڑھیں: نوازشریف نے عمران خان کو واپس کنٹینرپر چڑھا دیا، رونا دھونا بند کرو، بتاؤ فرح گوگی کون تھی؟ مریم نواز
نیب پراسیکیوٹر نے مریم نواز کے پاسپورٹ کی واپسی پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ مریم نواز کیخلاف سپریم کورٹ میں کیس زیر التوا ہے۔مریم نواز کیخلاف نیب حملہ کیس بھی زیر التوا ہے۔
نیب پراسیکیوٹر کے مطابق مریم نواز کے علاوہ تمام ملزمان بیرون ملک فرار ہو چکے ہیں۔ مریم بھی بیرون ملک چلی گئیں تو خدشہ ہے واپس نہیں آئیں گے۔