آئی سی سی نے پاکستان کو بڑی خوشخبری سنا دی


دبئی: انگلینڈ کے خلاف سیریز کے آغاز سے قبل انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان کو ٹیسٹ رینکنگ بہتر بنانے سے متعلق خوشخبری سنا دی ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق پاکستان اگر انگلینڈ کے خلاف سیریز میں وائٹ واش کر لیتا ہے تو اپنی موجودہ رینکنگ میں بہتری لا سکتا ہے۔

اس وقت پاکستانی ٹیم ٹیسٹ رینکنگ میں ساتویں نمبر پر موجود ہے۔

اگر پاکستان انگلینڈ کے خلاف وائٹ واش کر لیتا ہے تو قومی کرکٹ ٹیم ٹیسٹ رینکنگ میں ساتویں سے پانچویں نمبر پر چلی جائے گی۔

پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز رواں ماہ کی 24 تاریخ سے ہوگا۔ سیریز کے دوران پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے۔

انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل پاکستان نے آئرلینڈ کو پانچ وکٹوں سے شکست دی تھی۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان  دو برس قبل ہونے والی آخری ٹیسٹ سیریز ڈرا ہو گئی تھی۔ اس سیریز کوحالیہ برسوں میں ہونے والی بہترین سیریز قراردیا جاتا ہے۔


متعلقہ خبریں