تم نے کوئی ایٹمی دھماکہ کیا جو تمہارے خلاف عالمی سازش کی گئی، نواز شریف



سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کہتے ہیں کہ ان کے خلاف عالمی سازش ہوئی ہے تو نکالا گیا، تم نے کوئی ایٹمی دھماکہ کیا جو تمہارے خلاف عالمی سازش کی گئی۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خٓان کا چار سالہ دور پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دور تھا۔

عمران خان نے ہمیشہ یوٹرن کی پالیسی اپنائی، وہ کہتے تھے کہ آئی ایم ایف کے پاس جاوں گا تو خودکشی کر لوں گا ہم نے تو انہیں خود کشی کرتے ہوئے نہیں دیکھا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ہم نے ٹھیک کرنا ہے، جو نقصان ہو گیا اس کو درست کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان سے جان چھڑانا بھی بہت مشکل تھا، گزشتہ 70سال میں ایسا ماحول نہیں دیکھا جو عمران خان نے پیدا کیا، یہ ہر بات پر آئین اور قانون سے ٹکر لے رہے ہیں، ہمیں شکر ادا کرنا چاہیے کہ عمران خان سے نجات ملی ہے۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت تباہ ہوگئی ہے اس کو بہتر کرنے میں وقت لگے لگا، روپے کی قدر کو بحال کرنا کوئی آسان نہیں مشکل کام ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو مسائل سے باہر نکالنے کیلئے ہمیں سر جوڑ کر بیٹھنا ہوگا، پاکستان کودوبارہ منزل پرلائیں گے، ہمارے دور میں پاکستان ترقی کررہا تھا۔

ہم نے غیر جمہوری شخص کو جمہوری طریقے سے ہٹایا، بلاول بھٹو

مزید برآں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ جو کامیابی ہم نے حاصل کی اس کی مبارک باد دینے آیا ہوں، سلیکٹڈ حکومت کو ختم کرنا ایک تاریخی کام تھا۔

انہوں نے کہا کہ ایک غیر جمہوری شخص کو پاکستان پر مسلط کیا گیا، ہم نے غیر جمہوری شخص کو جمہوری طریقے سے ہٹایا، پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے ماضی میں بھی تاریخ رقم کی ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم نے ان کیخلاف کوئی غیر جمہوری قدم نہیں اٹھایا، ہم نے عدم اعتماد کے ذریعے ایک وزیراعظم کو شکست دی، تین ،4 سال مل کر جدوجہد کرکے ہم نے اس حکومت کو ختم کیا،  ہم نے ماضی میں بھی آمروں کو شکست دی۔

ان کا کہنا تھا کہ سب مل کر مسائل کا مقابلہ کریں گے تو پاکستان درست سمت میں جائے گا،ان کی رہنمائی ہو گی تو ہم مسائل کا سامنا کر سکیں گے۔

قبل ازیں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف اور چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے آج ملاقات کی جس میں سیاسی امور میں اتفاق رائے سے چلنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

عمران خان جہاں جہاں جائیں فول پروف سیکورٹی دی جائے، شہباز شریف کا حکم

اس موقع پر قمرالزماں کائرہ، سید نوید قمر، شیری رحمان، اسحاق ڈار، عابد شیرعلی اور دیگر بھی موجود تھے۔

قبل ازیں بلاول بھٹو کی قیادت میں ملاقات کے لیے پہنچنے والے پیپلزپارٹی کے وفد کا حسین نواز نے استقبال کیا۔ ملاقات میں بلاول بھٹو نے نواز شریف کو سلیکٹڈ حکومت کے خاتمے پر مبارک باد دی۔

 


متعلقہ خبریں