وزیراعظم شہباز شریف کا چلاس میں نئے اسپتال کی تعمیر کا اعلان


چلاس: وزیراعظم میاں شہباز شریف نے چلاس میں ایک اسپتال کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ تعمیر ہونے والے اسپتال میں وہاں کام کرنے والے ماہرین، انجینئرز، کنسلٹنٹس اور کارکنان کا مفت علاج کیا جائے گا۔

وزیراعظم کی سینئر صحافیوں اور ان کے گھروں کا تحفظ یقینی بنانے کی سخت ہدایت

ہم نیوز کے مطابق انہوں ںے یہ اعلان دیا مر بھاشا ڈیم کے دورے کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، خواجہ محمد آصف اور مریم اورنگزیب بھی موجود تھیں۔

وزیراعظم میاں شہباز شریف نے دورے کے دوران ڈیم پر جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا جب کہ چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) مزمل حسین نے انہیں بریفنگ دی۔

چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) مزمل حسین نے دوران بریفنگ بتایا کہ منصوبے کی تکمیل سے فوڈ سیکیورٹی میں اضافہ ہو گا، منصوبے کی تکمیل سے بجلی کی پیداوار بھی بڑھے گی۔

زیادہ دیر تک پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار نہیں رکھ سکتے ، وزیراعظم

انہوں نے کہا کہ دو اعشاریہ چھ ٹریلین کی لاگت سے مختلف منصوبے بھی مکمل کیے جا رہے ہیں، منصوبے کی تکمیل سے سولہ ہزار سے زائد ملازمتیں پیدا ہوں گی۔

ہم نیوز کے مطابق اس موقع پر وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے سوال کیا کہ کیا ڈیم کی تعمیراتی مدت میں کمی کی جاسکتی ہے؟ تو جواب میں چیئرمین واپڈا نے کہا کہ ڈیم کی تکمیل دو ہزا انتیس میں ہی ممکن ہو سکے گی۔

وزیراعظم میاں شہباز شریف نے اس موقع پر ایک نئے اسپتال کی تعمیر کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تعمیر ہونے والے اسپتال میں یہاں کام کرنے والے تمام افراد، ان کے ماں باپ اور بال بچوں کا بھی مفت علاج معالجہ کیا جائے گا۔ انہون ے کہا کہ اس اسپتال کے تعمیر کی نگرانی میں خود کروں گا۔

پاکستان مسئلہ کشمیر سمیت تمام مسائل کا حل چاہتا ہے: شہباز شریف کا مودی کو جوابی خط

میاں شہباز شریف نے اس موقع پر کہا کہ آپ اس کے عظیم معمار ہیں اور آپ نے ہی اس کو بنانا ہے۔


متعلقہ خبریں