گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے استعفیٰ دے دیا

گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے استعفیٰ دے دیا

کوئٹہ: گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ وہ سندھ اور خیبرپختونخوا کے گورنروں کے بعد مستعفی ہونے والے تیسرے گورنر ہیں۔

مراسلے میں سازش ثابت ہو گئی تو استعفیٰ دیکر گھر چلا جاؤں گا، شہباز شریف

ہم نیوز نے گورنر ہاؤس کے ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے اپنا استعفیٰ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بھجوا دیا ہے۔

سید ظہور احمد آغا کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے ہے۔ انہیں گزشتہ سال جولائی میں گورنر بلوچستان مقرر کیا گیا تھا۔

وزیراعظم کی کراچی کیلئے 3گزارشات: ہزاروں ایئرکنڈیشن بسیں منگوائیں، وزیراعلیٰ کو طریقہ بھی بتادیا

واضح رہے کہ وفاق میں پاکستان تحریک انصاف کے حکومت ختم ہونے کے بعد تین صوبوں کے گورنر اپنے مناصب سے مستعفی ہو چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں