شہباز گل کو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کاچیف آف اسٹاف مقرر کردیا گیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے شہبازگل کی بطور چیف آف اسٹاف تعیناتی کی منظوری دے دی۔
پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے شہباز گل کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔شہباز گل چیئرمین سیکریٹریٹ بنی گالہ سے اہم ذمہ داریاں سر انجام دیں گے۔
اس سے قبل پارٹی رہنما نعیم الحق یہ ذمہ داری سر انجام دے چکے ہیں۔نعیم الحق کی وفات کے بعد یہ عہدہ کسی کو نہیں دیا گیا تھا۔