خیبر پختونخوا کے سرکاری ملازمین کے لیے بڑا اعلان

کورونا وائرس، خیبر پختونخوا کے بند ادارے اور محکمے کھل گئے

خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین کے لیے بڑا اعلان کر دیا۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا  محمود خان کے مطابق سرکاری ملازمین کے لئے ڈسپیریٹی ریڈکشن الاوئنس کی منظوری دے دی گئی ہے جو بنیادی تنخواہ کے 15 فیصد کے برابر ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ الاؤنس گریڈ ایک تا 19 کے ملازمین کو دیا جائے گا جس کا اطلاق یکم مارچ سے ہوگا۔

محمود خان کے مطابق خیبر پختونخوا اپنے ملازمین کا ڈسپیریٹی ریڈکشن الاؤنس دینے والا پہلا صوبہ ہے، موجودہ حالات میں سرکاری ملازمین کو درپیش مشکلات کا بخوبی ادراک ہے۔

اسلام آباد کے سرکاری اسکول کے بچوں کو مفت کھانا ملے گا

ان کا کہنا تھا کہ ڈسپیریٹی ریڈکشن الاؤنس سرکاری ملازمین کا دیرینہ مطالبہ تھا جسے ہم نے پوری کی، پچھلے سال بھی ہم نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 35 فیصد اضافہ کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت سرکاری ملازمین کو ریلیف دینے کا سلسلے آئندہ بھی جاری رکھے گی۔


متعلقہ خبریں