قومی ٹیم کے سابق اسپنر محمد حسین 45 سال کی عمر میں انتقال کر گئے


پاکستان کے سابق لیفٹ آرم اسپنر محمد حسین 45 سال کی عمر میں لاہور میں انتقال کر گئے ہیں۔ وہ کچھ عرصے سے گردوں اور شوگر کی بیماری میں مبتلا تھے۔

محدحسین نے 1996 سے 1998 کے درمیان پاکستان کے لئے دو ٹیسٹ اور 14 ون ڈے کھیلے۔

انہوں نے 1996 میں فیصل آباد میں زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا جب کہ انہیں اپنے دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے دو سال تک انتظار کرنا پڑا۔

وہ مئی 1997 سے اپریل 1998 تک 12 ماہ کی مدت کے دوران ون ڈے اسکواڈ کے باقاعدہ رکن رہے لیکن اس دوران پاکستان نے جو 36 ون ڈے کھیلے ان میں سے نصف سے بھی کم میں پلیئنگ الیون کا حصہ بنے۔

انہوں نے اس فارمیٹ میں 13 وکٹیں حاصل کیں جن میں سلور جوبلی انڈیپینڈینس کپ کے دوران ڈھاکہ میں بھارت کے خلاف میچ میں چار وکٹیں بھی شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں