عمران خان کے بغیر قومی سیاست ادھوری ہے، عثمان بزدار


لاہور: نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عمران خان کے بغیر قومی سیاست ادھوری ہے۔

نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وزیر اعظم کے ساتھ تھے، ساتھ ہیں اور ساتھ رہیں گے جبکہ عمران خان قوم کے متفقہ لیڈر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قوم عمران خان کو ہی حکمران کے طور پر دیکھنا چاہتی ہے اور عمران خان کے بغیر قومی سیاست ادھوری ہے۔ قوم کو پہلے بھی عمران خان پر اعتماد تھا اور اب بھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پوری دنیا جانتی ہے ایک زرداری سب پر بھاری ہے، لطیف کھوسہ

عثمان بزدار نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان جو بھی فیصلہ کریں گے اس پر ڈٹ کر ان کا ساتھ دیں گے۔ نہ کوئی وزیر اعظم عمران خان جیسا لیڈر آیا اور نہ آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ہم سب متحد ہیں۔


متعلقہ خبریں