اداروں کو سیاست میں گھسیٹنا (ن) لیگ کا شیوہ ہے، شہباز گل

شہباز گل کی رہائی کی روبکار جاری: اڈیالہ جیل سے رہا کیا جائے گا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ نیشنل سیکیورٹی اجلاس سے متعلق آئی ایس پی آر کا مؤقف آگیا ہے، اداروں کو سیاست میں گھسیٹنا (ن) لیگ کا شیوہ ہے، یہ اپنے فائدے کیلئے اداروں کو متنازعہ بنانا چاہتے ہیں۔

شہبازشریف نے بھی آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے وضاحت مانگ لی

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم کے سابق معاون خصوصی شہباز گل نے استفسار کیا کہ نیشنل سیکیورٹی کے اجلاس میں جب بلایا تھا اس وقت کیوں نہیں آئے تھے؟ پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی میں بھی بلایا تھا کہ سچ اور جھوٹ دیکھ لیں۔

انہوں ںے کہا کہ پاکستان کو جو دھمکی دی گئی ہے اس سے پوری دنیا کو تشویش ہے، روس، چین اور ترکی کے بیانات آچکے ہیں۔

عمران خان کو روکنا ہوگا وگرنہ آئین و قانون کا جنازہ نکل جائے گا، حمزہ شہباز

شہباز گل نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کے نیچے اسپیکر اسد قیصر کے دستخط موجود ہیں، راشد منہاس وفاداری کا پیمانہ طے کر گئے تھے۔

علیم خان کے بزنس اور پی ٹی آئی کے منشور میں ٹکراؤ تھا، شہباز گل

ہم نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ آپ پوری زندگی کے لیے نا اہل ہو جائیں گے، آپ نا اہلی کے بعد ساری زندگی سیاست نہیں کرسکیں گے۔


متعلقہ خبریں