گورنر پنجاب اور عثمان بزدار اسلام آباد طلب،پنجاب کی سیاست پر اہم فیصلہ متوقع


 وزیر اعظم عمران خان نے نئے گورنر پنجاب عمر سرفراز، نگران وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور  سینیئر پارٹی رہنما میاں محمود الرشید کو اسلام آباد طلب کر لیا۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم اور تینوں رہنماوں کی ملاقات میں پنجاب کےسیاسی بحران میں ممکنہ آپشنزپرمشاورت ہوگی۔

میان محمودالرشید پنجاب  اسمبلی میں نئے وزیر اعلیٰ کے انتخاب سے متعلق  نمبرگیم  کے بارے میں  بریف کریں گے۔

نئے گورنرپنجاب عمر سرفراز وزیراعظم  عمران خان سے ملاقات  کریں گے اور آئندہ کےلائحہ عمل سے متعلق رہنمائی لیں گے۔

یا رہے کہ گزشتہ روز  وفاقی حکومت نے  چودھری محمد سرور کو گورنر پنجاب کے عہدے سے برطرف کر دیا تھا جس کے بعدعمر سرفراز چیمہ کو گورنر پنجاب مقرر  کیا گیا تھا۔

 


متعلقہ خبریں