ن لیگ کا مہنگائی مکاؤ مارچ، مریم نواز اور حمزہ شہباز لاہور سے روانہ


مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور حمزہ شہباز  مہنگائی مکاو مارچ کے سلسلے میں ماڈل ٹاون لاہور سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق مریم نواز اور حمزہ شہباز ایک ہی کار میں سوار ہیں۔

مہنگائی مکاؤ مارچ کشمیر فروشوں سے نجات کا دن ہے، مریم اورنگزیب

خیال رہے کہ گزشتہ روز اپنے ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا تھا کہ مہنگائی مکاؤ مارچ کشمیر فروشوں سے نجات کا دن ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ مہنگائی مارچ نااہل ٹولے کے خلاف عدم اعتماد ثابت ہو گا اور مہنگائی مکاؤ مارچ مہنگائی کے کپتان سے نجات کا مارچ ہے۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی مکاؤ مارچ کشمیر فروشوں سے نجات کا دن ہے اور اب فیصلہ کن گھڑی آ گئی ہے۔ عوام کے حق کے ساتھ کھڑے ہونا ہے۔ عوام گھروں سے نکلیں اور اپنے گھروں کو مہنگائی کے عذاب سے بچائیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی جلسے کی دعوت ملی نہ جاؤں گا، چودھری نثار

مریم اورنگزیب نے کہا کہ مزدوروں، کسانوں اور محنت کشوں کو مارچ میں شرکت کی دعوت دیتے ہیں جبکہ حمزہ شہباز اور مریم نواز گوجرانولہ میں جلسے سے خطاب کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی مکاؤ مارچ رات گوجرانوالہ میں قیام کرے گا۔


متعلقہ خبریں