وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہم الیکشن کیلئے تیار ہیں کوئی مسئلہ نہیں، ہم آئین کے مطابق ہی چلیں گے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی علاقائی سیاست نہیں کرتی، عمران خان پر سارا پاکستان اعتماد کرتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے ساتھ ہمارا تعلق بہت اچھا رہا ہے۔ نہیں لگتا کہ ہمارے اتحادی ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے ساتھ جائیں گے۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ پیپلز پارٹی اندرون سندھ سے ووٹ لے کر شہری علاقوں میں حکومت کرتی ہے، اگر پیپلز پارٹی نے شہری علاقوں کی حکومت ایم کیو ایم کو دینی ہے تو پھر وہ گھر بیٹھیں۔
اسمبلی میں آج کچھ نہیں ہونا، سب کچھ قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا، فواد چوہدری
ان کا کہنا تھا کہ ق لیگ کو بڑھنے کا موقع صرف پی ٹی آئی کے ساتھ ہی میسر آ سکتا ہے، مسلم لیگ ق ن لیگ پر کیسے بھروسہ کر سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے دھرنے کے دوران چینی صدر کے آنے کی افواہ اڑائی گئی۔