قومی اسمبلی اجلاس: ریڈزون سیل، ارکان کیلئے شٹل سروس چلائے جائے گی


کوئی رکن اپنی گاڑی میں نہیں آئے گا، شٹل سروس چلائے جائے گی، قومی اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس کےلیے ہدایت نامہ جاری کردیا گیا، ریڈزون کو سیل بھی کیا گیا ہے۔

ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ ارکان قومی اسمبلی کو شٹل سروس کے ذریعے پارلیمنٹ ہائوس پہنچایا جائے گا۔ اراکین پارلیمنٹ مخصوص پارکنگ میں گاڑی کھڑی کرنے کے پابند ہونگے۔ پارلیمنٹ میں مہمانوں کے داخلے پر پابندی ہو گی۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ملازمین کو بھی اپنے سٹاف تک محدود رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ووٹ ڈالنا ہر رکن اسمبلی کا حق ہے،شمار بھی ہو گا،معاملہ پارلیمنٹ میں حل ہونا چاہیئے،سپریم کورٹ

دوسری جانب ریڈ زون میں داخلے اورباہرنکلنےکی اجازت صرف مارگلہ روڈ سے ہے، سریناچوک ،نادرا چوک، ایکسپریس چوک بند ہیں۔


متعلقہ خبریں