پشاور: پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ، دونوں پائلٹس شہید


پشاور کے قریب پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، طیارے کے دونوں پائلٹس شہید ہو گئے۔

ترجمان پی اے ایف کے مطابق پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ معمول کے ٹریننگ مشن کے دوران پشاور کے قریب گر کر تباہ ہوگیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ زمین پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، ائیر ہیڈ کوارٹرز نے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے بورڈ آف انکوائری تشکیل دے دیا ہے۔

جدید لڑاکا طیارے جے 10 سی کی پاک فضائیہ میں شمولیت، وطن کی حفاظت کیلئے پرعزم ہیں، ائیر چیف


متعلقہ خبریں