اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے لیے ریفرنس دائرکرنے کی منظوری دے دی ہے۔
غلطی کرنیوالے ایم این ایز واپس آجائیں، معاف کردونگا، کارروائی نہیں ہو گی: وزیر اعظم
ہم نیوز نے اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ ریفرنس سپریم کورٹ آف پاکستان میں آج صبح دائر کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ریفرنس دائر کرنے کی منظوری وزیراعظم کی ایڈوائس پر دی ہے۔
دائر ریفرنس میں پوچھا جائے گا کہ پارٹی ممبران وفاداریاں تبدیل کریں توووٹ کی قانونی حیثیت کیا ہو گی؟ اور منحرف ارکان کی نااہلیت تاعمر ہو گی یا دوبارہ انتخاب لڑ سکیں گے؟
ہارس ٹریڈنگ کیخلاف صدارتی ریفرنس لانے کا فیصلہ،اپوزیشن مقصد میں کامیاب نہیں ہو گی، عمران خان
ہم نیوز کے مطابق دائرریفرنس کوروزانہ کی بنیاد پرسن کرفیصلہ سنانے کی درخواست بھی کی جائے گی۔
پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر اسد عمر نے اس سلسلے میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے لیے سپریم کورٹ ریفرنس تیار ہوگیا ہے جو کل عدالت عظمیٰ میں پیش کردیا جائے گا۔
آرٹیکل 63A کی تشریح کے لئے سپریم کورٹ ریفیرینس تیار ہو گیا. کل کورٹ میں پیش کیا جائے گا. انشاءاللہ اس کیس سے پاکستان کی سیاست میں ضمیر بیچ کر لوٹا بننے کا گھناؤنا کاروبار ہمیشہ کے لئے ختم ہو جائے گا، اور ہرام کے پیسے کی سیاست میں اثرو رسوخ میں کمی آئے گی
— Asad Umar (@Asad_Umar) March 20, 2022
وفاقی وزیراسد عمر نے لکھا ہے کہ انشا اللہ اس کیس سے پاکستان کی سیاست میں ضمیر بیچ کر لوٹا بننے کا گھناؤنا کاروبار ہمیشہ کے لیے ختم ہوجائے گا اور حرام کے پیسے کی سیاست میں اثر ورسوخ میں کمی آئے گی۔
عمران اور اس کے ایم این ایز کی سوشل میڈیا مہم کا آئی ایس پی آر یا اعلیٰ عدلیہ نوٹس لیں: بلاول
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف نے 14 ارکان قومی اسمبلی کو اظہارِ وجوہ کے نوٹسز جاری کیے ہیں۔