الیکشن کمیشن: ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سمیت دیگر کو نوٹسز جاری

الیکشن کمیشن

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان، صوبائی وزیراعلیٰ اور وفاقی وزرا سمیت دیگر کو ضابہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن نے نوٹسز جاری کردیے ہیں۔

غلطی کرنیوالے ایم این ایز واپس آجائیں، معاف کردونگا، کارروائی نہیں ہو گی: وزیر اعظم

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان، وزیراعلیٰ محمود خان، وفاقی وزیر مراد سعید اور دیگر کو نوٹس صوبہ خیبرپختونخوا میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے موقع پر مالاکنڈ کا دورہ کرنے اور جلسے سے خطاب کرنے پر جاری کیا گیا ہے۔

اس ضمن میں ہم نیوز نے بتایا ہے کہ نوٹسز ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر مالاکنڈ کی جانب سے جاری کیے گئے ہیں۔

عمران اور اس کے ایم این ایز کی سوشل میڈیا مہم کا آئی ایس پی آر یا اعلیٰ عدلیہ نوٹس لیں: بلاول

ہم نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ 22 مارچ کو ڈی ایم او آفس مالاکنڈ میں خود یا بذریعہ وکیل وضاحت پیش ہو کر وضاحت کریں۔


متعلقہ خبریں