تحریک عدم اعتماد قریب،پی ٹی آئی کی ناراض اراکین کو منانے کی کوششیں تیز

پرویز خٹک کا عمران خان کو بلدیاتی انتخابات نہ کرانے کا مشورہ

وزیردفاع پرویز خٹک نے ترین گروپ کے عون چودھری سے رابطہ کیا ہے۔

تحریک انصاف نے تحریک عدم اعتماد سے پہلے ناراض اراکین کو منانے کے لیے کوششیں تیز کر دی ہیں ۔وزیر دفاع پرویز خٹک نے ترین گروپ کے عون چودھری سے رابطہ کر کے  کوئی بھی انتہائی قدم نہ اٹھانے کی درخواست کی ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹیلی فونک رابطے میں  ترین گروپ اراکین کی ناراضی سے متعلق بات چیت ہوئی۔ پرویز خٹک نے ترین گروپ کے تحفظات کے بارے میں آگاہی لی۔

عون چودھری نے وزیردفاع پرویز خٹک کی جانب سے رابطے کی تصدیق کر دی ہے۔ یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ناراض اراکین قومی اسمبلی کو منانے کا ٹاسک وزیر دفاع پرویز خٹک اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو دیا ہے۔

 


متعلقہ خبریں