آسٹریلوی کرکٹرمارنوس لبوشین محمد رضوان کے گرویدہ

محمد رضوان (Muhammad Rizwan)

فائل فوٹو


آسٹریلوی کرکٹر مارنوس لبوشین کا کہنا ہے کہ انہیں محمد رضوان سے گپ شپ کر کے بہت مزہ آتاہے۔

پاک آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جانے والے کراچی ٹیسٹ کے بعد پی سی بی نے آسٹریلوی اور پاکستانی کرکٹرز کے گپ شپ کرنے کی تصاویر شیئر کیں۔

ان تصاویر پر تبصرہ کرتے ہوئے مارنوس نے کہا کہ 5 دن ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کے بعد ہوٹل میں واپس آکر 5 دن کی ٹیسٹ کرکٹ کے بارے میں بات کرتے ہیں۔


مارنوس لبوشین کی اس ٹویٹ  پر ایک مداح نے لبوشین سے سوال پوچھا کہ انہیں کس پاکستانی کرکٹر سے گفتگو کر کے مزہ آتا ہے۔

آسٹریلوی بیٹر مارنوس نے سوال کا جواب دیتے ہوئے رضوان کا نام لیا۔ ان کا کہنا ہے کہ  رضوان ایک عظیم انسان ہیں۔


یاد رہے کہ  اس سے قبل راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستانی اسپنر نعمان علی کی جانب سے کرائی گئی گیندمارنوس لبوشین کی کہنی پر جا لگی تھی۔ جس پر محمد رضوان مہمان ٹیم کے کھلاڑی مارنوس لبوشین کے بازو کو سہلاتے رہے تھے۔


متعلقہ خبریں